تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام ’’ہفتہ نظریہ پاکستان‘‘ کے سلسلہ میں علما کنونشن کا انعقاد

پیر 7 اگست 2017 16:59

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام ’’ہفتہ نظریہ پاکستان‘‘ کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام ’’ہفتہ نظریہ پاکستان‘‘ کے سلسلہ میں علما کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے جامع مسجد زینت المساجد میں علما ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارے دین کا ہمیں دیا ہوا تحفہ ہے ہم اس کے تحفظ کے لئے منبر و محراب اور ہر فورم سے آواز بلند کرتے رہیں گے۔

اگر بھارت نے جارحیت کی تو تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے لاکھوں کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ ہمیں بھرپور اعتماد ہے کہ پاک فوج اپنے فرائض سے اچھی طرح آگاہ ہے اور مادرِ وطن کے چپے چپے کی حفاظت کے لئے چوکس اور جذبہ شہادت سے سرشار ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کی عسکری صلاحیت کے علاوہ اصل طاقت اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ پر یقین ہے ، پاک فوج کا عظیم سرمایہ پوری قوم کی اس سے محبت اور اس کی فتح کی دعائیں ہیں۔

کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کے باوجود اقوام متحدہ کی خاموشی سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ غیر مسلم قوتوں کی آلہ کار ہیں مسلمانوں کو اپنا اسلامی بلاک تشکیل دینا چاہئے۔ عالمی ضمیر مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ادھر روزانہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کی لاشیں گرارہی ہے۔ چنانچہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور بربریت کو روکنے کے لئے اور کشمیری دخترانِ اسلام کی داد رسی کے لئے پاک فوج کو مقبوضہ وادی کی طرف پیش قدمی کرنی چاہئے۔کیو نکہ کشمیر مذاکرات سے نہیں جب بھی ہوا جہاد سے آزاد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :