جرمنی میں شیلٹر ہاؤس میں آتشزدگی، 2 افراد ہلاک

پیر 7 اگست 2017 16:50

جرمنی میں شیلٹر ہاؤس میں آتشزدگی، 2 افراد ہلاک
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) جرمن شہر اشٹٹ گارٹ کے نواح میں واقع بے گھر افراد کے ایک شیلٹر ہاؤس میں آتشزدگی کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 54 سالہ خاتون اور ایک 56 سالہ مرد ہے، جو شیلٹر ہائوس میں دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس شیلٹر ہاؤس میں پناہ کے متلاشی افراد بھی قیام پذیر تھے۔ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ آگ کچن سے بھڑکی ہے۔

متعلقہ عنوان :