ریحام خان نے ن لیگی رہنما سے ملاقات کا اعتراف کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 اگست 2017 16:27

ریحام خان نے ن لیگی رہنما سے ملاقات کا اعتراف کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ن لیگی رہنما سے ملاقات کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کا کہنا تھا کہ میں نے ملک نور اعوان سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک نور اعوان بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں۔

(جاری ہے)

میں نے نور اعوان سے فلم کے لیے کہانی پر بات کرنا تھی۔ ان کے پاس دلچسپ کہانی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے نور اعوان سے اپنی ویب سائٹ کے لیے ویڈیو بنانے کے لیے بھی ملاقات کی ۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ریحام خان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان ن لیگی رہنماؤں کے نام بتائین جن سے وہ ملاقاتیں کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :