پرویز ملک بزنس کمیونٹی کے درینہ مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں‘شیخ خرم آفتاب

لیدر انڈسٹری کو شدید مسائل درپیش ہیں امید ہے نئے وزیر صنعت و تجارت لیدر انڈسٹری پر خصوصی توجہ دیں گے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیدر اینڈ لیدر گڈز کے وائس چیئرمین شیخ خرم آفتاب کا بیان

پیر 7 اگست 2017 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے لیدر اینڈ لیدر گڈز کے وائس چیئرمین شیخ خرم آفتاب نے پرویز ملک کو وزیر برائے صنعت و تجارت بننے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پرویز ملک پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے درینہ مسائل کے حل کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،وہ تاجر برادری اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بات انہوںنے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی ۔ شیخ خرم آفتاب نے کہا کہ پرویز ملک کی کاروباری برادری کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے بزنس کمیونٹی کو ان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پرویز ملک مخلص بزنس لیڈر ایس ایم منیر ، افتخار علی ملک اور صدر ایف پی سی سی آئی زبیر طفیل کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے ملک کی تاجر برادری کے مسائل کو حل کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ا س وقت ملک میں لیدر انڈسٹری کو شدید مسائل درپیش ہیں امید کرتے ہیں کہ نئے وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک لیدر انڈسٹری پر خصوصی توجہ دیں گے اور انکے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیںگے کیونکہ مقامی لیدر انڈسٹری زرمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ لاکھوں افراد کا روزگار اس شعبہ سے وابستہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم وزیر صنعت و تجارت پرویز ملک کو کاروباری برادری کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :