سمندری طوفان نورٴْو سے جنوب مغربی جاپان میں 2 افراد ہلاک

پیر 7 اگست 2017 16:47

سمندری طوفان نورٴْو سے جنوب مغربی جاپان میں 2 افراد ہلاک
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) مغربی جاپان میں طوفان نورٴْو کے باعث تندوتیز ہواووں کے ساتھ شدید بارش بھی ہو رہی ہیں۔ جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق طوفان سے اب تک 2 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان نورٴْو سست روی سے شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق، جنوب مغربی علاقے کیوشٴْو میں 80 ملی میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمے نے سیلاب آنے، مٹی کے تودے پھسلنے، تندوتیز ہوائیں چلنے اور بلند لہروں کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔علاقے کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد گھرانوں کو انخلاء کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سمندری طوفان نورٴْو سے کیوشٴْو میں ذرائع آمدروفت میں بھی خلل آیا ہے جسے بحال کرنے کی کوشیشیں کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :