اگست تک ایکسپورٹرز کے تمام ریفنڈز ادائیگی کا حکومتی وعدہ پورا کیا جائے‘پیاف

پیر 7 اگست 2017 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء)چیئر مین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ (پیاف) عرفان اقبال شیخ، سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے محمد پرویز ملک کووفاقی وزیر برائے تجارت بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل جلد حل ہونے کی امید ہیکہ پرویز ملک جو کاروباری برادری کے ساتھ بھرپور لائزون رکھتے ہوئے صنعت و تجارت اور بیرونی تجارت کے حوالے مسائل حل کرانے میں بزنس کمیونٹی کے ساتھ پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں بزنس کمیونٹی کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

پیاف عہدیداران نے کہا بزنس کمیونٹی ریفنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث تاریخ کے بد ترین بحران کا شکار ہے۔ 200 سے 250 ارب روپے کے ریفنڈز رکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کیش فلو کے رک جانے سے ملکی برآمدات تنزلی کا شکارہیں۔ اگست تک ایکسپورٹرز کے تمام ریفنڈز بلا امتیاز اور غیر جانب دارانہ فوری ادائیگی کا حکومتی وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے ۔پیاف عہدیداران نے وفاقی وزیر برائے کامرس وٹیکسٹائل سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے ریفنڈز سمیت دیگرمسائل کو مشاورت کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ کاوبای برادری ملکی ترقی میں اپنا کردا بہتر انداز میں ادا کر تی رہے۔