آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد

کور کمانڈر کانفرنس میں اہم داخلی و علاقائی امور پر غور کیا گیا۔آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 7 اگست 2017 15:47

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں کور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 اگست 2017ء) :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کو ر کمانڈر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی سلامتی بالخصوص افغانستان کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف نے آپریشن رد الفساد کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کہ اس آپریشن کے اثرات دور رس ہوں گے۔آرمی چیف نے راجگال کے دشوار گزار علاقوں میں آپریشن خیبر 4کی کامیابیوں کو بھی سراہا۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باقی اداروں کیساتھ ملکر جدوجہد جاری رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے لیے تمام قوتیں مل کر کام کریں۔