حکومت گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پر عزم ہے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے ملاقات میں گفتگو،گلگت میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ کے قیام کی یقین دہانی

پیر 7 اگست 2017 16:05

حکومت گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پر عزم ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پر عزم ہے اور اس ضمن میں ہر ممکنہ معاونت جاری رکھے گی ۔ انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن سے پیر کو وزیر اعظم آفس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے گلگت میں ایل پی جی ایئرمکس پلانٹ کے قیام کی یقین دہانی کرائی جس سے تقریباً 10ہزار صارفین کو فائدہ پہنچے گا اور جنگلات کی لکڑی کے استعمال میں نمایاں کمی آئے گی۔

وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو وزارت عظمیٰ کے لئے منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔ وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گلگت بلتستان سے متعلق جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔