چین کی اقتصادی ترقی خطے کیلئے مفید ثابت ہو گی،آسیان وزرائے خارجہ

پیر 7 اگست 2017 15:05

چین کی اقتصادی ترقی خطے کیلئے مفید ثابت ہو گی،آسیان وزرائے خارجہ
منیلا /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) آسیان ممالک نے کہا ہے کہ آسیان علاقے میں چین کا کردار مزید اہم ہورہا ہے،چین آسیان آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے پر عمل درآمد کیا جائے گا، 2020 تک دو طرفہ تجارت کو10 کھرب اور باہمی سرمایہ کاری کو 1 کھرب 50 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچانے کیلئیاقتصادی و مالیاتی تعاو ن کو فروغ دیا جائے گا ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ۔ آسیان کے وزرائے خارجہ کا اجلاس فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقد ہوا جس کے مشترکہ علامیے میں کہا گیا کہ آسیان کو توقع ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں چین کے ساتھ اعلی سطحی بات چیت اور تبالوں کو فروغ دے گی، اقتصادی و مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گی، تاکہ دو ہزار بیس تک دو طرفہ تجارت دس کھرب امریکی ڈالرز اوراور باہمی سرمایہ کاری ایک کھرب پچاس ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ، انہیں امید ہے کہ چین آسیان آزاد تجارتی معاہدے کو اپ گریڈ کرنے پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں آسیان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک ساتھی کے تعلقات کے قیام کے بعد پندرہویں سالگرہ منائی جائے گی ۔ امید ہے کہ دو ہزار اٹھارہ کو چین آسیان تخلیق کا سال قرار دیا جائے گا۔ بیان میں آسیان اور چین کے درمیان، بنیادی تنصیبات، سیروسیاحت، ہوائی نقل و حمل، ماحولیاتی تحفظ اور انسداد بدعنوانی سمیت شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے توقع کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :