ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22اگست کو ہو گا

پیر 7 اگست 2017 14:56

ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22اگست کو ہو گا
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) ذی الحج 1438ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22اگست بروز منگل بمطابق 29ذیقعد کی شام طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذیقعد بروز منگل بمطابق 22اگست کی شام بوقت نماز مغرب کمیٹی کے مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت محکمہ موسمیات بلڈنگ کراچی میں منعقد ہو گا جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اسی روز ان کے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں چاند دیکھنے سمیت ملک بھر سے چاند کی شرعی روئت کے مطابق چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوںنے بتایا کہ حتمی اعلان چیئر مین مفتی منیب الرحمن میڈیا پر کریں گے۔دوسری جانب ملک کے ممتاز ماہر فلکیات ،قمر شناس، علم الاعداد، رویت ہلال ایکسپرٹ پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ذیقعد کا مہینہ 29کی بجائے 30ایام پر مشتمل ہو گا لہٰذا ذی الحج کا چاند 23 اگست بروز بدھ بمطابق 30ذیقعد کی شام نظر ۱ٓئیگااور یکم ذی الحج 24 اگست بروز جمعرات کو ہوگی جبکہ فرزندان اسلام ہفتہ 2 ستمبر بمطابق 10 ذی الحج کو عید قربان منائیں گے۔

متعلقہ عنوان :