ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ،

بتایا جائے دورہ سوات میں زیر استعمال گاڑی کس کی تھی، قرآن پرہاتھ رکھ کربتائیں،سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کا ویڈیو بیان

پیر 7 اگست 2017 14:52

ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ،
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 اگست2017ء) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مراد سعید نے کہا ہے کہ ریحام خان کی قرآن اٹھا کر الزام تراشی کردارکشی کی نئی کوشش ہے، ریحام خان کسی بھی الزام تراشی سے قبل چند سوالوں کا جواب دیں ، ریحام قرآن پرہاتھ رکھ کربتائیں سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ویڈیو بیان میں مراد سعید نے کہا ریحام خان بتائیں کہ دورہ سوات کے دوران ان کے زیر استعمال گاڑی کس کی تھی اوران کو دورے کے دوران کس سیاسی رہنما کے معاون کی خدمات حاصل رہیں۔

انہوں نے کہا ریحام قرآن پرہاتھ رکھ کربتائیں سریناہوٹل میں کس کس سے ملاقاتیں کرتی تھیں،کیا اب بھی ریحام خان امیر مقام ،ن لیگ سے رابطے جھٹلائیں گی۔مراد سعید نے کہا سپریم کورٹ سے نااہل ہونے پرعمران خان کی کردارکشی شروع کی گئی۔

متعلقہ عنوان :