کراچی ائر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،

مسافر گرفتار، ہیرئن برآمد ملزم نے ہیرئوین سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی، مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا

پیر 7 اگست 2017 12:05

کراچی ائر پورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) کراچی ائر پورٹ پراے ایس ایف نے دبئی جانیوالے ایک مسافر کر گرفتار کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ایک کلو 30 گرام ہیرئوین برآمد کر لی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے قائد اعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ پر دبئی جانے والی پرواز FZ کے ایک مسافر محمد شہناز سے ایک کلو 30گرام ہیرئوین برآمد کر لی جس کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزم نے ہیرئوین سوٹ کیس میں چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :