شمالی کیمرون میں خودکش حملہ، 7 افراد ہلاک،متعدد زخمی

اتوار 6 اگست 2017 21:04

یائوندی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 اگست2017ء) شمالی کیمرون میں خودکش حملے میں7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمرون کے شمال میں ایک گاں میں کیے گئے ایک خودکش حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز نائجیریا کی سرحد کے قریب پیش آیا۔ حکام کے مطابق اسے علاقے میں بوکوحرام کی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور یہ شدت پسند تنظیم اس طرز کے خودکش حملوں کے لیے کم عمر لڑکیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ شمالی کیمرون ہی میں ہفتے کو ایک اور بم دھماکا بھی ہوا، تاہم اس میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔