جھڈو:نواز شریف کے بعد ملک کو مال مفت دل بے رحم کی طرح لو ٹ کے کھانے والے کرپٹ حکمرانوں کا انجام بھی قریب ہے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

کرپشن کے چیمپین ذرداریوں مزاریوں کے لییبھی پھندا تیار کیا جارہا ہے، کارکنوں اور عوام کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ کرپٹ افراد کا یوم حساب قریب ہے کارکن مایوسی کا شکار نہ ہوں اچھے دن آنے والے ہیں سندھ سے غلامی کا دور رخصت ہونے والا ہے،سابق صوبائی وزیر کا کارکنوں سے خطاب

اتوار 6 اگست 2017 20:21

جھڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) پیپلزپارٹی سے منحرف اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بعد ملک کو مال مفت دل بے رحم کی طرح لو ٹ کے کھانے والے کرپٹ حکمرانوں کا انجام بھی قریب ہے کرپشن کے چیمپین ذرداریوں مزاریوں کے لییبھی پھندا تیار کیا جارہا ہے یہ بات انہوں نے جھڈو کے قریب ملک محمد اشرف کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ان کے ہمراہ رمضان کاکے پوٹو سید عطااللہ شاہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ کارکنوں اور عوام کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ کرپٹ افراد کا یوم حساب قریب ہے کارکن مایوسی کا شکار نہ ہوں اچھے دن آنے والے ہیں سندھ سے غلامی کا دور رخصت ہونے والا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ضلع میرپورخاص اور بدین کے ٹیل کے علاقوں میں پانی کا بحران پیدا کرنے علاقہ کی زرعی معیشت کو تباہ اور کاشتکار طبقہ کو معاشی بدحالی کا شکار کیا گیا ہے اللہ ایسے ظالم حکمرانوں سے ضرور پوچھے گا جو پانی بند کر کے لوگوں کی روزی روٹی اور ان کے بچوں سے منہ کا نوالہ چھیننے کی کوشش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو تبدیلی کا سبق میں نے پڑھایا ہے صوبے میں تبدیلی کی لہر چل پڑی ہے سندھ کے ظالم حکمرانوں ضرور اپنے انجام سے دوچار ہوں گے۔

#