کندھ کوٹ، محمدانی اور کھوسہ برادری میں خونی تنازعہ کا پولیس کی سرپرستی میں ماورائے عدالت جرگہ

6خون 8زخمیوں کا76لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ فی کس خون بہا10لاکھ مقرر

اتوار 6 اگست 2017 20:20

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2017ء) کندھ کوٹ محمدانی اور کھوسہ برادری میں خونی تنازعہ کا پولیس کی سرپرستی میں ماورائے عدالت جرگہ 6خون 8زخمیوں کا76لاکھ 50ہزارروپے جرمانہ فی کس خون بہا10لاکھ مقرر۔

(جاری ہے)

محمدانی برادری کا مزید ایک رینجرزکے ہاتھوں قتل جرائم پیشہ کریم داد کابھی خون بہااورنقصانات کی بعد میں مقررکرنے کی فتویٰ دونوں فریقین جدید اسلحہ اورباڈی گارڈوں کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں جمع تھے جرگہ صوبائی وزیر میرہزارخان بجارانی،ایم این ای میر شبیر علی خان بجارانی ،ایم پی ی عبدالرئووف خان کھوسہ،چیف آف جکھرانی سردارمیرحیدرعلی خان جکھرانی،سردارمحمدصلاح گولو ودیگرکی سربراہی میں ہوا تفصیل کیمطابق سندھ بلوچستان کے سرحدی پٹی کے علائقہ گائوں محمد امین کھوسہ میںمیں امان لینے والی محمدانی برادری کے افراد نے خاتون کوکاروکاری کاالزام دیکر پانچ سال قبل قتل کرنے کی کوشش کی گئی خاتون کو قتل سے بچانے پر تنازنہ خونی شدت اختیار کرگیاتھا جس میں کھوسہ برادری کی04افرادقتل پانچ زخمی جبکہ محمدانی برادری کی02افراد قتل03زخمی ہوگئے تھے جرگہ کے منصفین نے دوقتل اورتین زخمیوں کا کھوسہ برادری پر26لاکھ 50پچاس ہزارروپے جبکہ محمدانی برادری پر 04قتل05زخمیوں کا 50لاکھ روپے خون بہامقررکیا کھوسہ برادری پر محمدانی برادری نے رینجرز کی مدد سے گائوں گل بیگ محمدانی پر کاروائی کرکے جرائم پیشہ کریم داد محمدانی کے قتل کرانے کاالزام بھی عائد کیاجسکابعد میں فتویٰ دینے بتایاگیا مویشیوں،فصل سمیت دیگرنقصانات کاتخمینہ لگاکر مقررکرنے کیلئے کمیٹی بنائی گئی کھوسہ برادری کی جانب سے مشیروںپیر سیدبشیراحمد شاہ جیلانی،اشرف بجارانی ،عبدالرزاق کھوسہ عمرکھوسہ نے بیانات میں04مقتو لین آصف ،عبداللطیف ،غلام حسین ،عبدالوھاب کھوسہ اورپانچ زخمیوں کابتایاجس پر محمدانی برادری نے تمام قتل اورزخمی کرنے کادعویٰ قبول کیا جبکہ محمدانی برادری کے مشیروں احمد خان سندرانی ،سرداراحمد علی خان بنگوارجانب کھوسہ نے مقتولین منورعلی ،لاٹوعرف ولی محمدمحمد انی کاقتل اورتین زخمی بتائے جسے قبول کیاگیا کھوسہ برادری کے افراد نے رینجرز کی کاروائی کرانے کاگائوں گل بیگ محمد انی میں الزام قبول کرنے سے انکارکیاجس میں جرائم پیشہ کریم داد محمدانی ماراگیا تھاجرگہ کی فتویٰ دریں اثنامحمدانی برادری نی02لاکھ روپے موقع پر اداکیئے بقیہ 06ماہ میں 03اقساط میںکھوسہ برادری کو اداکریں گے محمدانی برادری پر کھوسہ برادری کے منیرخان پر حملے کی05لاکھ مقررکیئے گئے ایک خون بہاکی10لاکھ مقررکیئے گئے زخمیوں کی08لاکھ50ہزارمقررکیئے گئے تصفیہ کے بعد پہل کرنے والے فریق پر 20لاکھ جرمانے کا فیصلہ جبکہ ایک ہفتہ میں قسم پر نقصانات کااندازہ لگاکر فیصلہ کیئے جانے کابھی فیصلہ کریم ڈنہ بڈانی نے بتاتے ہوئے کہاکے فریقین شیر وشکر ہوگئے ہیں بقیہ مسائل بھی حل کردیئے جائیں گے صبح 11بجے شروع ہواجو06گھنٹے جاری رہا جسکی نگرانی کیلئے پولیس کی سخت سیکورٹی مقررتھی۔

متعلقہ عنوان :