تیونس میں تقریباً 2000 ہیکٹر پر پھیلے جنگلات آتشزدگی میں خاکستر

بعض واقعات دانستہ طور پر کئے گئے،حکام

اتوار 6 اگست 2017 18:41

تیونسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) تیونس میں تقریباً 2000 ہیکٹر پر مشتمل پھیلے جنگلات گزشتہ ہفتے کی آتشزدگی میں خاکستر ہوگئے ہیں اور ان میں سے آتشزدگی کے بعض واقعات دانستہ طور پر کئے گئے،یہ بات گزشتہ روز حکام نے بتائی۔زیادہ تر آتشزدگی کے واقعات گرمی کی اس لہر سے جوڑے گئے ہیں،جس نے شمالی افریقہ کے اس ملک کو لپیٹ میں لیا ہوا ہے تاہم بھتہ اور سبوتاژ کی کارروائیاں بھی بعض کیسز میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

ہنگامی سروسز کے ترجمان صلاح کوربی نے غیر ملکی خبررساںادارے کو بتایا ’’29جولائی سے ہم نے جنگلات آتشزدگی کا ایک سلسلہ دیکھا ہے اور 8صوبوں میں 94آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں‘‘۔وزیرزراعت عمرالباہی نے کہا ہے’’لگ بھگ2000ہیکٹرز (4950ایکڑ) جنگلات کی اراضی ضائع ہوگئی‘‘۔نیشنل گارڈز کے ترجمان حنیفہ چیبانی نے صحافیوں کو بتایا’’یہ بات واضح ہے کہ بہت سے کیسز میں گرمی کی شدید لہر ہی ذمہ دار ہے‘‘۔

متعلقہ عنوان :