مغربی کینیڈا میں 100سے زائد مقامات پر آتشزدگی پر تاحال قابو پایا نہ جاسکا،وسری مرتبہ ہنگامی حالت کو توسیع

اتوار 6 اگست 2017 18:41

مونٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) مغربی کینیڈا میں فائرفائٹرز 100سے زائد مقامات پر آتشزدگی کے واقعات سے تاحال نمٹنے کی کوششوں میں مصروف ہیں ،ایسے میں برٹش کولمبیا صوبے کے حکام دوسری مرتبہ ہنگامی حالت کو توسیع دینے پر مجبور ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت 18اگست تک مؤثر رہے گی تاکہ جنگلی آتشزدگی کو روکنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے وسائل کے مسلسل بہاؤ کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

ہنگامی حالت 7جولائی کو پہلی مرتبہ نافذ کی گئی اور 19جولائی کو پہلی مرتبہ اس میں توسیع کی گئی۔ 46000 لوگوں میں اکثریت جو اس دوران بھاگنے پر مجبور ہوگئے تھے،اب وہ اپنے گھروں کو آنے کے قابل ہوگئے ہیں،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ 7000لوگ ابھی بھی انخلاء کے احکامات کے تابع ہیں۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر خاندان کو ہر دو ہفتے میں 600کینیڈین ڈالرز فراہم کرے گی جو انخلاء کیلئے مجبور ہوئے جب تک کہ وہ واپس اپنے گھروں کو نہیں آجاتے۔

متعلقہ عنوان :