سعودی شہری کی متحدہ عرب امارات میں گم ہونے والی قیمتی اشیاء اس کے گھر پہنچادی گئیں

اتوار 6 اگست 2017 16:20

سعودی شہری کی متحدہ عرب امارات میں گم ہونے والی قیمتی اشیاء اس کے گھر ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2017ء) سعودی عرب کے شہری کی متحدہ عرب امارات کے شارجہ ایئرپورٹ پر گم ہونے والی قیمتی اشیاء اس کے گھر پہنچادی گئیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے ایک شہری نے متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ پر اپنی قیمتی اشیاء کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی جو سعودی عرب میں واقع اس کے گھر پہنچا دی گئیں۔

شہری نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس کی قیمتی اشیاء شارجہ ایئرپورٹ پر گم ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے امارات کی وزارت داخلہ کی جانب سے مقرر کردہ آن لائن سسٹم پر شکایت درج کرائی پھر وہاں سے سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگیا لیکن جب گھر پہنچا تو یہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوگیا کہ اس کی تمام گمشدہ اشیاء اس کے سعودی عرب پہنچنے سے قبل اسکے گھر پہنچادی گئی ہیں۔ شارجہ ایئرپورٹ پر پولیس اسٹیشن کے قائم مقام سربراہ احمد السویدی نے واضح کیا کہ شکایت موصول ہوتے ہی اشیاء تلاش کرلی گئی تھیںاور جیسے ہی معلوم ہوا کہ شکایت کنندہ مملکت کیلئے روانہ ہوچکا ہے اس کی گمشدہ اشیاء دوسرے طیارے سے سعودی عرب پہنچادی گئیں۔