عائشہ گلالئی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں

عمران خان بہت وقت پہلے بلیک بیری موبائل استعمال کرنا چھوڑ چکے ہیں: اسد عمر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اگست 2017 20:54

عائشہ گلالئی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2017ء) اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان بلیک بیری موبائل فون کا استعال ترک کر چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان بہت عرصہ قبل ہی بلیک بیری موبائل فون کا استعمال ترک کر چکے ہیں۔ ڈیڑھ برس قبل ہی عمران خان نے بلیک بیری موبائل فون کا استعمال تر کر دیا تھا۔ جبکہ دوسری جانب عائشہ گلالئی کا الزام ہے کہ عمران خان انہیں بلیک بیری سے پیغامات بھیجتے رہے۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔