ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار، صورتحال بہتر ہونے میں 2 روز لگ جائیں گے: پی ٹی اے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 5 اگست 2017 19:27

ملک میں انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار، صورتحال بہتر ہونے میں 2 روز لگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2017ء) پی ٹی اے کے مطابق ملک بھر میں سست اںٹرنیٹ کے مسئلے کو حل ہونے میں 2 روز کا وقت لگ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے فرانس تک کی آپٹیکل فائبر کیبل میں جدہ کے قریب خرابی پیدا ہونے کے باعث پاکستان میں بھی انٹرنیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر ہوئی ہے اور شدید سست روی کا شکار ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی اے حکام کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں سست اںٹرنیٹ کے مسئلے کو حل ہونے میں 2 روز کا وقت لگ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :