سابق وزیراعظم سے چوہدری نثار علی خان،مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی اور میر حاصل بزنجو کی ملاقات
موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ،فضل الرحمان کی ڈیرہ اسماعیل خان اور محمود خان اچکزئی کی کوئٹہ جلسہ کرنے کی دعوت چوہدری نثار علی خان کی نواز شریف کو لاہور روانگی سے متعلق کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ
ہفتہ 5 اگست 2017 17:21
(جاری ہے)
ہفتہ کو سابق وزیراعظم نواز شریف سے چوہدری نثار علی خان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی اتوار کو لاہور روانگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو لاہور روانگی سے متعلق کئے جانے والے انتظامات پر بریفنگ دی،چوہدری نثار نے سابق وزیراعظم کو بتایا کہ لاہورروانگی کیلئے بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے چوہدری نثار علی خان کے گزشتہ روز روات میں ہونے والے جلسے میں کی جانے والی تقریر کو سراہا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے تو ہٹایا جا سکتا ہے لیکن لیڈر شپ سے کوئی نہیں ہٹا سکتا۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات پنجاب ہائوس میں ہوئی۔ قبل ازیں نوا زشریف سے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن اور میر حاصل بزنجونے بھی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور کابینہ کے امور پر بات چیت کی گئی اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لاہور جاتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کے کارکن بھی نوازشریف کا استقبال کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی نے نواز شریف سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا، اتحادیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت کی مضبوطی اور سیاسی سفر میں آپ کے ساتھ ہیں، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں نے نوز شریف کے لاہور کے سفر سے متعلق بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف کو ڈیرہ اسماعیل خان اور محمود خان اچکزئی نے کوئٹہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی ۔ اس موقع پر کابینہ ارکان اور دیگر پارٹی رہنما بھی پنجاب ہائوس میں موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.