وزیر اعظم عباسی کی کابینہ میں شامل وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کے محکموں کے نوٹیفکیشن جاری

اویس لغاری ، عثمان ابراہیم ، محسن شاہ نواز رانجھا اور طلال چوہدری کے محکموں کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا مشاہد اللہ خان موسمیاتی تبدیلی ، ملک پرویز تجارت ، حافظ عبدالکریم مواصلات ، خرم دستگیر دفاع ، رانا تنویر دفاعی پیداوار ، بلیغ الرحمان تعلیم اور فنی تربیت اسحاق ڈار خزانہ، خواجہ آصف خارجہ، اکرم درانی ہائوسنگ ، مرتضیٰ جتوئی صنعت و پیداوار ، احسن اقبال داخلہ ، ریاض پیر زادہ بین الصوبائی رابطہ ، برجیس طاہر امور کشمیر ، زاہد حامد قانون ، صلاح الدین ترمذی انسداد منشیات ، سکندر بوسن قومی تحفظ خوراک ، سائرہ افضل قومی صحت ، راشدی اوورسیز پاکستانیز ، شیخ آفتاب پارلیمانی امور ، حاصل بزنجو پورٹس اینڈ شپنگ ، مولانا امیر پوسٹل سروسز ، سعد رفیق ریلویز ، سردار یوسف مذہبی امور ،قادر بلوچ سیفران ، کامران مائیکل شماریات ڈویژن ، جاوید شاہ آبی وسائل کے وزیر ہونگے عابد شیر علی وزیر مملکت توانائی ، طارق فضل کیڈ ، اکرام انصاری تجارت ، جنید انوار مواصلات ، ارشد لغاری صنعت و پیداوار ، مریم اورنگزیب اطلات ، انوشہ رحمان آئی ٹی ، درشن بین الصوبائی رابطہ ، کانجو اوور سیز پاکستانیز ، جام کمال پٹرولیم ، امین الحسنات شاہ مذہبی امور ، غالب خان کو سیفران کے وزیر مملکت کاعہدہ سونپ دیاگیا

جمعہ 4 اگست 2017 22:45

وزیر اعظم عباسی کی کابینہ میں شامل  وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کے محکموں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کابینہ میں شامل کیے گئے وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کے محکموں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے گئے ہیں ، اویس لغاری ، عثمان ابراہیم ، محسن شاہ نواز رانجھا اور طلال چوہدری کے محکموں کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہیں کیا گیا ، سرکاری ذرائع نے آئی این پی کو بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی منظوری سے 26وفاقی وزراء کے ناموں اور ان کے محکموں کو اعلان کر دیا گیا ہے ۔

مشاہد اللہ خان کلائمنٹ چینج (موسمیاتی تبدیلی ) ملک پرویز تجارت اینڈ ٹیکسٹائل ، حافظ عبدالکریم مواصلات ، انجینئر خرم دستگیر خان دفاع ، رانا تنویر حسین دفاعی پیداوار ، محمد بلیغ الرحمان تعلیم اور فنی تربیت ، محمد اسحاق ڈار خزانہ و اقتصادی امور ، خواجہ محمد آصف خارجہ امور ، محمد اکرم درانی ہائوسنگ اینڈورکس ، غلام مرتضیٰ جتوئی صنعت و پیداوار ، احسن اقبال داخلہ ، ریاض حسین پیر زادہ بین الصوبائی رابطہ ، محمد برجیس طاہر امور کشمیر وگلگت بلتستان ، زاہد حامد قانون و انصاف ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) صلاح الدین ترمذی انسداد منشیات ، سکندر خان بوسن نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ، سائرہ افضل تارڑنیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ، پیر سید صدر الدین شاہ راشدی اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ، شیخ آفتاب احمد پارلیمانی امور حاصل خان بزنجو پورٹس اینڈ شپنگ ، مولانا امیر زمان پوسٹل سروسز ، خواجہ محمد سعد رفیق ریلویز ، سردار محمد یوسف مذہبی امور ، لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سیفران ، کامران مائیکل شماریات ڈویژن اور سید جاوید علی شاہ آبی وسائل جن وزراء مملکت کے محکموں کا اعلان کیا گیا ان میں عابد شیر علی توانائی ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ( کیڈ ) ، حاجی محمد اکرم انصاری تجارت ، محمد جنید انوار چوہدری مواصلات ، سردار ارشد لغاری صنعت و پیداوار ، مریم اورنگزیب اطلات و نشریات ، انوشہ رحمان انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈاکٹر درشن بین الصوبائی رابطہ ، عبدالرحمان کانجو اوور سیز پاکستانیز ، جام کمال پٹرولیم ، پیر امین الحسنات شاہ مذہبی امور ، غالب خان سیفران شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اویس لغاری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وفاقی وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے اس کی جگہ دوسرا محکمہ دینے کی درخواست کی ہے جس کے باعث ان کی وزارت کا نوٹیفکیشن موخر کیا گیا اسی طرح بیرسٹر عثمان ابراہیم کو قانون کا وزیر مملکت مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا اور انہوں نے بھی وزیر اعظم سے استدعا کی ہے کہ انہیں کوئی دوسرا محکمہ دیا جائے ۔

جب کہ طلال چوہدری کو داخلہ کا وزیر مملکت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان کا نوٹیفکیشن روک دیا گیا ہے اور اس حوالے سے آئندہ ہفتے فیصلہ متوقع ہے ۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت محسن شاہ نواز رانجھا کو پارلیمانی امور کا وزیر مملکت مقرر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا تاہم انہوں نے بھی درخواست کی ہے کہ انہیں اس کی بجائے کوئی اور محکمہ دیا جائے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان چار وزراء کے محکموں کا اعلان موخر کر دیا گیا اوروزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آئندہ ہفتے اس حوالے سے مشاورت کے بعد ان کے محکموں کا اعلان کریں گے ۔…