ٹی سی ایل نے ہمیشہ اپنے صارفین کو دورِ حاضر کی جدید ٹیلی مواصلاتی سہولیات کی فر اہمی کو یقینی بنا یا ہے، ترجمان

جمعہ 4 اگست 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) پی ٹی سی ایل کو ئٹہ ٹیلی کام ریجن کے ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے ہمیشہ اپنے معزز صارفین کو دورِ حاضر کی جدید سے جدید ٹیلی مواصلاتی سہولیات کی فر اہمی کو یقینی بنا یا ہے۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کے صارفین کی دورِ حا ضر کے جدید ٹیلی مواصلاتی نظام آپٹیکل فائبر پر منتقلی کام جاری ہے تا کہ صارفین کی شکایا ت کا ازالہ کیا جا سکے جس سے صارفین کو ٹیلی مواصلات کی سہو لیا ت بِلا تعطل فراہم کی جا سکیں گی۔

ر یجنل جنرل منیجر پی ٹی سی ایل کوئٹہ عبدالظاہر اچکز ئی نے احکاما ت صادر فرماتے ہوئے کہا کہ صارفین ہمارا سرمایہ ہیں اور پی ٹی سی ایل صارفین کو ٹیلی مواصلات کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ معزز صارفین بہتر سروس سے مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

اس وقت کو ئٹہ شہر کے مندرجہ ذیل چند علاقوں کے پی ٹی سی ایل صارفین کی ٹیلی فون لائن کو جدید سسٹم آپٹیکل فا ئبر پر منتقل کیا گیا ہے ۔

نیٹ ورک کی تبدیلی کے دوران قلیل وقت کے لئے صارفین کو سروس کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا ہو گا تا ہم صارفین کو سروس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے اور اس وقت تمام صا رفین پی ٹی سی ایل سروسز سے مستفید ہو رہے ہیں تا ہم ان علاقوں کے صارفین کو اگر فون لائن یا انٹر نیٹ و سمارٹ ٹی وی سروسز کی فراہمی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو وہ دفتری اوقات میں ٹیلی فون نمبرز 2837544,2824112,2822220 پر متعلقہ افسر کو یا 1218 پر اپنی شکائت درج کرا سکتے ہیںتا کہ پی ٹی سی ایل کی تمام سروسز کی فوری بحالی یقینی بنائی جا سکے ۔

جن علا قوں کے صارفین کی ٹیلی فون لائن کو آپٹیکل فائبر سے منسلک کیا گیا ہے ان علاقوں میں، کواری روڈ،زرغون روڈ،الگیلانی روڈ،گوردت سنگھ روڈ،پٹیل باغ ، آرٹ سکول روڈ ،عبدالستا ر روڈ، لیا قت بازار،مسجد روڈ، فاطمہ جنا ح روڈ،جناح روڈ،شارع اقبال، علی بھا ئی روڈ،جمال الدین افغانی روڈ، سورج گنج بازار،کبیر بلڈنگ، جوائنٹ روڈ، ریلوے کالونی ،کلی دیبہ ،بلوچ کالونی، وحدت کالو نی ،گولی مار چوک بروری روڈ،سبزل روڈ، سُر پُل،سمنگلی اسکیم،جناح ٹائون،شہباز ٹائون،،جیل روڈ،منو جان روڈ،شبیر شریف مارکیٹ و ملحقہ علاقے، مشن روڈ،طوغی روڈ،تیل گودام ،علی بہادر روڈ شامل ہیں۔تاہم زحمت کے لئے پی ٹی سی ایل اپنے معزز صارفین سے معذرت خواہ ہے۔