زیارت، انتظامیہ نے جشن آزادی کے موقع پر غیر قانونی اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا دی

جمعہ 4 اگست 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) ضلعی انتظامیہ زیارت ایک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جو بھی سیاح جشن آزادی منانے کے لیے اگست کے مہینے میں زیارت آرہے ہیں ان تمام افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ تمام لائسنس یافتہ اورغیر لائسنس یافتہ اسلحہ لانے اور ان کی نمائش ،ہوائی فائرنگ،موٹرسائیکل کی ون ویلنگ ،ہر قسم کے منشیات کے استعمال،صنوبر کے جنگلات کو نقصان پہنچانے اور غیر رجسٹرڈ کابلی،گاڑیوں کی ضلع زیارت کے حدود میں داخلے پر سخت پابندی ہوگی۔

(جاری ہے)

لہذا جو بھی شخص اس جرم کا مرتکب پایا گیا ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :