نصیرآباد، یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری

جمعہ 4 اگست 2017 22:42

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) ملک بھر کی طرح نصیرآباد ڈویژن میں بھی یوم آزادی کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں نہ صرف حکومتی سطح پر بلکہ عوامی سطح پر بھی زوروشور سے تیاریاں ہورہی ہیں۔ ابھی سے سڑکوں کی صفائی، دیواروں پر پاکستانی پرچم کی نقش ونگاری کی جارہی ہے۔ اس دن کی مناسبت سے اسکولوں میں بھی اسکول کے بچوں میں تقریری مقابلوں کی تیاریاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

کمشنر نصیرآباد عزیر تارڑ کی خصوصی ہدایات کے تحت یہ تمام تیاریاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ امن وامان برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کریں اور عوام پر بھی زور دیا کہ وہ بھی حکومتی کوششوں میں برابر حصہ ادا کریں تاکہ ہم نہ صرف اپنے ڈویژن بلکہ صوبے کو امن وامان کا گہوارہ بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 14اگست ہمارے لئے ایک اہم دن ہے اور اس دن ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر نمودار ہوئے۔ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی بڑے شان سے مناتی ہیں اس لئے ہمیں بھی چاہئے کہ ہم بھی یوم آزادی قومی جذبے کے ساتھ منائیں۔

متعلقہ عنوان :