ْملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہیگا، حاجی محمد خان نورزئی

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں غیور عوام اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں

جمعہ 4 اگست 2017 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی رہنماء حاجی محمد خان نورزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، پاکستان قائم ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہیگا پاکستان کے عوام اپنی سرزمین پراپنے اور دنیا بھر کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ہمیں اس امر پر فخر ہے کہ ہمارے غیور عوام اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں،یہ بات انہوں نے پارٹی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ قوموں پر اچھے اور برے وقت آتے ہیں، پاکستان جن مشکل حالات سے گزررہاہے وہ عارضی ہیں جہاں تک ہماری کوشش ہے ہم اپنا فرض ادا کررہے ہیںانہوںنے کہا کہ کہ انصاف اور قربانی کے جذبے سے کام کریں گے تو ہمیں اندراورباہر کسی قسم کاخوف نہیں ہوناچاہئے،ہمیں سب سے پہلے اپنے آپ کو ٹھیک کرنیکی ضرورت ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اگر ہم متحد ہو کر چلیں تو ہر چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیں پاکستان 1 عام ملک نہیں اور نہ ہی اس میں بسنے والے اقوام عام ہے پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہو نگے انہوںنے کہا کہ جوان ملک کی بھاگ درڈ سنبھالنے کے لیے تیار رہیںللہ نے پاکستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے پاکستان کے عوام اپنی سرزمین پراپنے اور دنیا بھر کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں ہمیں اس امر پر فخر ہے کہ ہمارے غیور عوام اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔

(جاری ہے)

ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو اگر استعمال میں لایا جاتے تو یہ دنیا بھر کا امیر ترین خطہ ہوگا پاکستان ایک امن پسند ملک ہے انہوںنے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار جمہوریت جس میں اقوام کا اپنے ساحل و وسائل پر ان کا حق ہو اور یہ سب حقوق آئین کے ذریعے ہو ان تمام اقوام کو حاصل ہو قیامت تک چل سکتا ہے انہوںنے کہا کہ کستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ نوجوان پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہو نگے پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے اگر ہم متحد ہو کر چلیں تو ہر چیلنج کا سامنا کر سکتے ہیںکستان 1 عام ملک نہیں اور نہ ہی اس میں بسنے والے اقوام عام ہے یہ بہت اسپیشل ہے جوان ملک کی بھاگ درڈ سنبھالنے کے لیے تیار رہیں ۔

متعلقہ عنوان :