لسبیلہ، جشن آزادی کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں رنگارنگ پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی

جمعہ 4 اگست 2017 22:42

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) ملک بھر کے دیگر علاقوں کی طرح لسبیلہ میںبھی جشن آزادی کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں رنگارنگ پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیںفوکل پرسن ڈپٹی کمشنر لسبیلہ جشن آذادی اسپورٹس فیسٹیول کے اے ڈی سی طارق مینگل کے زیر صدارت منعقدہ جائزہ اجلاس میںآرگنائزر ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسر لسبیلہ یوسف بلوچ اور دیگر کمیٹی اراکین کی مشاورت سے اسپورٹس فیسٹیول کے انتظامات اور سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ،اسپورٹس فیسٹیول میں سائیکلنگ ریس ، شوٹنگ بال ، ملاکھڑا، باڈی بلڈنگ ، تائی کوانڈو، فٹبال ، کرکٹ کے ضلعی سطح کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا ،پانچ اگست سے اسپورٹس فیسٹیو ل کی افتتاحی تقریبات منعقد ہونگی ، لسبیلہ سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ کا کہنا ہے کہ تحصیل وائز اسپورٹس فیسٹیویل کے انعقاد سے نہ صرف شہریوں کو جشن آزادی کی خوشیوں میں شریک ہونے کے مواقع میسر ہونگے بلکہ منفرد پروگرامات کے انعقاد سے پاکستانیت کا قومی جذبہ بھی بیدار ہوگا،ان کا کہنا ہے کہ لسبیلہ کے عوام محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے مناکر یہ ثابت کردینگے کہ یہاں کے لوگوں میں پاکستانیت کا جذبہ زندہ اور بیدار ہے،ایم پی اے نے جشن آذادی اسپورٹس فیسٹیول کے انتظامات میں فوکل پرسن اے ڈی سی جنرل طارق مینگل اور اسپورٹس افسر لسبیلہ یوسف بلو چ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ مجیب الرحمان قمبرانی یوم آذادی کی تقریبات میں شہریوں کو بھرپور شرکت اور تفریح کے مواقع میسر کرنے کے ساتھ بہترین حفاظتی انتظامات بھی کرینگے ۔