امن قائم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری، ملک دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے پولیس ہمیشہ الرٹ ہے، سلیم لہڑی

جمعہ 4 اگست 2017 22:42

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک سلیم لہڑی نے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے پولیس ہمیشہ الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

علاقے کی خدمت اور امن وامان کی فضاء قائم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے شہر اور مضافات میں جرائم پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے کسی صورت علاقے کی پرامن فضاء خراب نہیں ہونے دینگے یہ بات انہوں نے یو م شہداء پولیس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ شہادت حاصل کرنیوالے پولیس اہلکاروں کے گھرانے خوش نصیب ہیں۔

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی مجرموں کا پیچھا دنیا کے آخری کونے تک کریں گے۔ شہداء کی یادیں اب بھی دلو ں میں زندہ ہیں۔ شہداء کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ امن اور ملک دشمن عنا صر کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملانا پولیس اچھی طرح جانتی ہے پشین پولیس لائن میں شہدا کے ایثال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور لنگر تقسیم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :