انتہائی کم مدت میں حلقے کے کئی بنیادی مسائل حل کر دیئے ہیں، سردار غلام مصطفی ترین

کرسی اور وزارت آنی جانی چیز ہے علاقے کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں، ترقیاتی کاموں کے جو جال بچھائے گئے وہ اب پائے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ، صوبائی وزیر بلدیات

جمعہ 4 اگست 2017 22:23

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء)صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ انتہائی کم مدت میں حلقے کے کئی بنیادی مسائل حل کر دیئے ہیں۔ عوام کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے کرسی اور وزارت آنی جانی چیز ہے علاقے کی بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

الحمداللہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کے جو جال بچھائے گئے وہ اب پائے تکمیل تک پہنچ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی علیزئی میں چیئرمین حاجی صادق ترین کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیاعشائیہ میں علیزئی اولسی جرگے کے ممبران حاجی ملک نعمت اللہ ترین علیزئی حاجی عبدالمنان ترین حاجی محمدخیر ترین حاجی محمد نعیم ترین حاجی محمد حسن حاجی حضرت علی حاجی باز محمد حاجی داد محمد حاجی عبداللہ جان حاجی عبدالجبار حاجی محمد اکرم واسیع ترین سمیع اللہ ترین ڈاکٹر اسد ترین اور دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات حاجی سردار غلام مصطفی خان ترین نے کہا کہ زئی و خیلی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرچکے ہیں چند دہائیوں پہلے علاقے کو درپیش مسائل کے حل کی جو خواہش تھی آج ان مسائل کے خاتمے کو دیکھ کر مطمئن ہوچکا ہوںگزشتہ دور حکومت میں عوامی نمائندے پسند اور ناپسند کی بناء پر انفرادی کام کیا کرتے تھے اور لوگوں سے انکا حق بھی چھینتے تھے لیکن موجودہ دور حکومت میں عوام کو انکا حق انکی دہلیز پر مل رہا ہے اللہ کے بعد اولس کو ایک ایک پائی کا حساب دینے کیلئے تیار ہوں کسی کو عوام کا حق چھیننے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ اللہ نے جو عزت اور مقام دیا وہ ہی ان کیلئے سب کچھ ہے وزارت سے ہٹ کر بھی عوام کی خدمت کرتا رہونگا ہماری جماعت پولیس لیویز اور پاک فوج کے شہدا کے لواحقین کے ساتھ ہر دکھ درد میں شریک ہے ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا ۔