مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے تجاوزات آپریشن کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا

جمعہ 4 اگست 2017 22:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کی آڑ میں تاجروں کو بے جا تنگ کرنے اور ان سے رقوم وصول کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف 19اگست کو کوئٹہ میں شٹرڈائون ہڑتال کااعلان کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آفس کے گھیرائو کی بھی دھمکی دی ہے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ،چیئرمین سید تاج آغا ،حضرت علی اچکزئی اوردیگر نے الزام عائد کیاکہ شہر میں تجاوزات ایسوسی ایشن کو کرائی گئی یقین دہانی اور قوانین کے خلاف کیاجارہاہے کیونکہ ہمیں کہاگیاتھاکہ تاجر نالی تک محدود ہوں لیکن تجاوزات کے خلاف مہم کے دوران نالی سے دکان کی طرف نہ صرف دکانوں کے شٹرز اکھاڑے گئے بلکہ ان کے سائن بورڈز بھی گرا دئیے گئے ہیں جس کے باعث دکانداروں کو لاکھوں روپے نقصان برداشت کرنا پڑاہے انہوں نے کہاکہ اس وقت بھی کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ نے درجنوں کھوکھے سیل کررکھے ہیں حالانکہ ان کے پاس میٹروپولٹین کارپوریشن کے کاغذات ودستاویزات موجود ہیں ،انہوں نے کہاکہ ضلعی آفیسران کی جانب سے دکانداروں کو خوف زدہ کرنے کیلئے نوٹسز دئیے جاتے ہیں اور پھر رقم وصول کرکے انہیں تسلی دی جاتی ہے کہ ان کے نام کٹائی والی لسٹ سے نکال دئیے گئے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ایک طرف میٹرو پولٹین کارپوریشن کے آفیسران شہریوں اور تجارت سے وابستہ افراد کو چوتھی منزل کی تعمیر کی اجازت دے دیتے ہیں تو دوسری جانب ضلعی انتظامیہ انہیں توڑنے کیلئے پہنچ جاتی ہے انہوں نے الزام عائد کیاکہ شہر میں بنائے جانے والے نالیوں میں ناقص میٹریل استمعال کیاجارہاہے بلکہ 3فٹ پرانی نالیوں کو 6انچ میں تبدیل کیاجارہاہے جس کا مقصد کرپشن کرناہے انہوں نے الزام عائد کیاکہ ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولٹین کارپوریشن کے حکام مٹن مارکیٹ کے سلسلے میں عدالتی احکامات کے بغیر ایکشن کی دھمکیاں دیتے ہیں اور پھر احتجاج کرنے والے دکانداروں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں پابند سلاسل کیاجاتاہے ان ناانصافیوں کے خلاف انجمن تاجران بلوچستان نے 19اگست کو کوئٹہ شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کا فیصلہ کیاہے جبکہ اسی روز ڈپٹی کمشنر آفس کا بھی گھیرا ئو کیاجائیگا اگراس دوران ہمارے جائز مطالبات کے لئے کی جانے والی پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اوران کی ٹیم پر عائد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :