Live Updates

کینسر کی مریضہ کمسن اور غریب لڑکی کی جانب سے حکومت ، ملک ریاض اور عمران خان سے امداد کی اپیل

کینسر کا موذی مرض بڑھتا جارہا ہے انسانیت کا درس دینے والے غریبوں کی حالت زار پر ترس کھاکر بلوچستان میں کینسر ہسپتال قائم کریں قلات سول ہسپتال میں متاثرہ لڑکی ثممینہ کی پریس کانفرنس

جمعہ 4 اگست 2017 22:23

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) قلات کے علاقہ کپوتو آخرک کے رہائشی 16سالہ ثمینہ نامی لڑکی نے سول ہسپتال قلات میں پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایک انتہائی پسماندہ علاقے تعلق رکھتی ہے اوراسکے والد صاحب بھی اس جہاں فانی میں اب نہیں رہے کینسر جیسی موذی مرض میں مبتلاء ہوں اور ہم نے اپنی بساط کے مطابق جو بھی جمع پونجی تھی اس مرض کے علاج کیلئے خرچ کیا ،جبکہ کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے علاج کیلئے 20لاکھ روپے سے زائد کا مانگ رہے ہیں ،لیکن اب ہمارے پاس ایک روپے تک نہیں کہ ہم کہاں سے بیس لاکھ روپے لائے ،اور یہ مرض اب دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے اور اس کے درد کی شدت بھی بڑھ رہی ہے ،انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اگر اب بھی اس کا علاج ممکن ہے اگر فوری علاج نہ کیا گیاتو یہ جان بھی لے سکتا ہے ،انہوں نے حکومت اور مخیر حضرات اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ میری علاج کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں ،اس موقع پر سماجی رہنمائوںحاجی غلام قادر عمرانی ،خلیل احمد شادیزئی نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سمیت قلات میں یہ مرض کافی تیزی سے پھیل رہا ہے حالیہ دوسالوں میں قلات کے پانچ سے چھ افراد اس مہلک اور موذی مرض کی وجہ سے چل بسے ،لیکن حکومت کی جانب سے کوئی عملی اقدامات اٹھائے نہیں جارہے ،اور اکثر و بیشتر غریب لوگ اس کا شکار ہورہے ہیں ،انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری ،چیف سیکرٹری ،وزیر صحت ،سیکرٹری صحت ،ڈائریکٹر صحت سمیت تمام انسان دوست ،مخیر حضرات عوامی نمائندوں سے پرہمدردانہ اپیل کی کہ مذکورہ متاثر ہ لڑکی کے علاج کیلئے فوری امداد مہیاکرے یا اس کا سرکاری سطح پر علاج کرایا جائیں ۔

(جاری ہے)

امداد کے حوالے سے اس نمبر03337955544پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات