مولانا فضل الرحمان سے وفاقی وزراء اکرم خان درانی اورمولانا امیرزمان کی ملاقات

عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اپنے فعال کردار ادا کریں ،بغیر کسی دباؤ معاملات کو صاف شفاف طریقے سے چلایا جائے ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ کی پارٹی رہنمائوں کوہدایت

جمعہ 4 اگست 2017 21:56

مولانا فضل الرحمان سے  وفاقی وزراء اکرم خان درانی اورمولانا امیرزمان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے جمعہ کو یہاں پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء اکرم خان درانی اورمولانا امیرزمان نے ملاقات کی ۔پارٹی سربراہ نے دونوں وزراء کو اہم ہدایات جاری کیں کہ عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اپنے فعال کردار ادا کریں بغیر کسی دباؤ قبول کئے معاملات کو صاف شفاف طریقے سے چلایا جائے ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ اکرم خان درانی کو حسب سابق وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات جبکہ مولانا امیرزمان کووزارت پوسٹل اینڈ سروسزکے قلمدان دیئے گئے ہیں، وفاقی وزراء اکرم خان درانی اورمولانا امیرزمان نے کابینہ کے لئے نامزدگی پر پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ فرض کی ادائیگی کے لئے انھیں پارٹی قائد کی بھی رہنمائی حاصل رہے گی۔زرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ہدایت کی وہ اپنی وزارتوں کے معاملات کو احتیاط سے چلائیں اور کسی صورت شفافیت پر کوئی آنچ نہ آنے دیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دینی جماعتوں پر کوئی کسی قسم کے الزامات عائد نہیں کرسکتا اس کردار کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے ہم صاف ستھری قیادت فراہم کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں

متعلقہ عنوان :