لاہور،لیسکو کے افسران کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بے قاعدگیوں کا انکشاف

اعلیٰ افسرخالد مسعود نے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی کو پس پشت ڈال کے سات غیر ملکی دورے منظو ر کرائے

جمعہ 4 اگست 2017 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) لیسکو کے افسران کے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف لیسکو کی جانب سے وزارت پانی و بجلی کو فراہم کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا سینٹ نے وزارت پانی و بجلی سے لیسکوکے افسران کے غیر ملکی دووروں پر آنے والے اخراات کی رپورٹ طلب کر رکھی تھی اس حوالے سے لیسکو کی جانب سے فراہم کردہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ لیسکو کے اعلیٰ افسرخالد مسعود نے غیر ملکی دوروں کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی کو پس پشت ڈال کے ایک سال میں اپنے سات غیر ملکی دورے منظو ر کرائے لیکن لیسکو آفیسر تین دوروں پر نہ جا سکے جبکہ انہوں نے چار غیر ملکی دورے مکمل کئے لیکن انہوں نے رواں سال میں اپنے دو دورے ظاہر کر کے اعلیٰ حکام سے مزید دو دوروں کی منظوری لے لی ۔

متعلقہ عنوان :