لیسکو کے اے ٹی ڈی سی میں خرابی کے بعد شہر کے تینو گرڈ سٹیشنوں میں بجلی بند ہو گئی

جمعہ 4 اگست 2017 21:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) بند روڈ پر واقع لیسکو کے اے ٹی ڈی سی میں خرابی کے بعد شہر کے تین لیسکو گرڈ سٹیشنوں میں بجلی بند ہو گئی جس سے مذکورہ تینوں گرڈ سٹیشنوں کی حدود میں واقعہ وسیع علاقے کے صارفین سخت حبس و گرمی کے موسم میں بغیر بجلی کے کئی گھنٹوں تک بیٹھے رہے اے ٹی ڈی سی میں ٹرپنگ کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تاہم ٹریپ کئے جانے والے گرڈ سٹیشنوں میں تقریبا چھ سے سات گھنٹے بعد بجلی بحال کر دی گئی جس پر صارفین نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :