پانامہ لیکس کے باقی 435افراد کو بھی عدالت سے سزایافتہ دلا کر دم لیں گے،قرضے معاف کرانیوالوں کو بھی عدالتی کٹہرے میں کھڑا کریں گے،آئندہ الیکشن کیلئے جے ائی یوتھ فرنٹ لائن ہے،فاٹا کا صوبے میں انضمام کیلئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے

صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان کا جامعہ احیاء العلوم میں تربیتی تقریب سے خطاب

جمعہ 4 اگست 2017 21:22

بلامبٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 61,62سیاستدان اقامہ اور پانامہ کے غلیظ ڈھیر پر پڑے ہیں،کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں کوکاٹ ڈالیںگے،پانامہ لیکس کے باقی 435افراد کو بھی عدالت سے سزایافتہ دلا کر دم لیں گے،قرضے معاف کرانے والوں کو بھی عدالتی کٹہرے میں کھڑا کریں گے،نومبر میں تاریخی خواتین کنونشن منعقد کریں گے،ائندہ الیکشن کے لئے جے ائی یوتھ فرنٹ لائن ہے،فاٹا کا صوبے میں انضمام کے لئے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرینگے۔

وہ بروز جمعہ جامعہ احیاء العلوم بلامبٹ میں ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی امیر وسابق ایم این اے مولانا اسد اللہ ودیگر نے بھی خطاب کیا،مشتاق احمد خان نے کہا کہ جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ پانامہ لیکس میں نام انے والے دیگر 435افراد کو بھی عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرکے دم لیں گے نواز شریف کی سزا کرپشن کرنے والوں کے لئے نقطہ آغاز ہے آخری کرپٹ فرد کے احتساب تک جماعت اسلامی چوروں کا پیچھا کرتے رہے گی انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے قرضے معاف کرانے والوں کے خلاف جلد عدالت میں پٹیشن جمع کرکے ان کے چہروں سے نقاب کھینچ لیں گے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سوا باقی تمام سیاسی جماعتیں پانامہ اور اقامہ کے غلیظ ڈھیر پر پڑے ہیںنیب میں پڑے میگا کرپشن کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کرکے ان کے خلاف جلد عدالت سے رجوع کرینگے نیب برسوں سے ان کے فائلیں کس لئے دبائے بیٹھے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ بلاتفریق سب کا احتساب یقینی بناکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرئے انھوں نے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہ کہا کہ اسفندیار ولی تسلی رکھے 61,62کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں کو کاٹ ڈالیں گے چہرہ صاف کرنے کی بجائے ائینہ توڑنے والے اپنے طرز عمل پر شرم محسوس کرئے 61,62قوم کے جذبات کی عکاس ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی پٹیشن پر وزیراعظم کی نااہلی کے بعد کرپٹ ٹولے کو جائے پناہ نہیں مل رہی انھوں نے خبردار کیا کہ باری لینے والوں کا انجام قریب پہنچ گیا ہے 2018کے انتخابات میں یوتھ کی طاقت سے چوروں کو شکست دیکر صوبے کا ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ترقی کی بنیاد رکھ دینگے انھوں نے کہا کہ ماہ اگست سے خواتین ممبرسازی شروع کی ہے جوتین مہینے جاری رہے گی جس میں لاکھوں کی تعداد میں خواتین ممبرز بنائیں گے اور نومبر میں صوبے کی سطح پر تاریخی خواتین کنونشن کا انعقاد کرکے جماعت اسلامی کی جیت پر مہر تصدیق ثبت کرینگے انھوں نے کہاکہ پاکستان بے شمار وسائل سے مالامال ملک ہے لیکن مخلص لیڈر شپ نہ ہونے سے مسائل کے انبار تلے دبا ہوا ہے اگر جماعت اسلامی برسراقتدار ائی تو ایماندار لیڈرشپ ہونے کے ناتے پاکستان کو دنیا کا معاشی سپرپاور بنائیں گے مخلص قیادت تبدیلی کی نقیب بن سکتی ہے اگر قوم جماعت اسلامی پر اعتماد کرئے،انھوں نے کہا فاٹا کوصوبے میں ضم کرنے والوں کے خلاف لانگ مارچ کرینگے صوبے میں انضمام فاٹا کے عوام کی دلوں کی آواز ہے اور جماعت اسلامی فاٹا کے صوبے میں انضمام کے لئے ہرسطح پر جدوجہد جاری رکھے گی فاٹا کے طول عرض میں ایف سی ار کے خلاف اور فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کے خلاف جلسے منعقد کرینگے اور حکومت کو مجبور کرکے فاٹا کا حق لیکر ان کو قومی دہارے میں شامل کرینگے