(ق) لیگ نے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کوحمایت کی یقین دہانی کر ادی

جہانگیر ترین کا پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 4 اگست 2017 18:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2017ء) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے مسلم لیگ (ق) کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے این اے 120کے ضمنی انتخاب میں حمایت مانگ لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ جہانگیر خان ترین نے پرویز الٰہی سے ٹیلیفونک رابطے میں این اے 120کے ضمنی انتخاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ پرویزالٰہی نے یقین دہانی کرائی کہ مسلم لیگ (ق) این اے 120میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنا امیداوارنہیں لائے گی بلکہ پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی ۔جہانگیر خان ترین نے امیدوار نہ لانے اور حمایت کی یقین دہانی پر پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا ۔