سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی تھر میں صنعتی فضلے کی اسکیم سے متاثرہ برادریوں کی بحالی کے منصوبے پرتندہی سے کام کر رہی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر
جمعہ 4 اگست 2017 16:20
(جاری ہے)
گورانو کے علاقے میں قدرتی گہرائی ہے جس میں دو قدرتی بند ہیں جبکہ دو مزید تعمیر کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ یہ فضلہ گورانوں میں پھینک دیا جائے گا تو کان کنی اور بائیں کنارے کی آبشار کے بہاؤ سے حاصل ہونے والے پانی کو پاور پلانٹ میں مشینری کو ٹھنڈا کرنے کیلئے استعمال کرنے سے قبل اس کا ٹریٹمنٹ کیا جا سکے گا۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے سربراہ نے کہا کہ کچھ وجوہات کی بناء پر کارپوریٹ سماجی ذمے داری کی قیمت کو کوئلے کے نرخوں میں شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ دی گئی۔ اسلام کوٹ میں 100 بستروں کا ہسپتال اور اسکول کی تعمیر کا کام جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بائیو سیلائن زراعت کیلئے لیبارٹری کی سطح کے تجربات کیے گئے اور بھرپور نتائج کیلئے زمین کے استعمال سے قبل فیلڈ میں مزید تجربات بھی کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تھر کول بلاک II میں کان کنی اور بجلی پیدا کرنے کا کام 3جون 2019 تک شروع ہوجائے گا۔ اس منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسی بلاک میں تھر الیکٹریکل پاور لمیٹڈ اور تھل نووا کی جانب سے ایک اور 660 میگا واٹ بجلی کے پیداواری یونٹ کے دوسرے فیز کا مالی اختتام مارچ 2018 تک ہو جائے گا جس کا اختتام 2020 کے درمیان میں ہونا تھا۔ تھر میں ہونے والے اسی طرح کے دیگر کمپنیوں کے 660 میگا واٹ یونٹ بھی اس کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم با آسانی یہ بات کہ سکتے ہیں کہ ہم 2025 تک 4000 میگا واٹ پیدا کر رہے ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی میں حکومتِ سندھ کا حصص 54 فیصد ہے اور تقریباً 37 فیصد تک بجلی کا اور 40 فیصد تک کان کنی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اوپن پٹ کان کنی کے دوران پانی نکالنا ایک بہت بڑا مرحلہ تھا اور اب تک 85 میٹر گہری کھدائی کی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نمکین پانی کو گورانو ریزوائر میں محفوظ کرنا ہے اور مزید یہ کہ تین سال بعد یہ پانی یا تو بخارات کی صورت میں اڑ جائے گا یا زمین میں جذب ہو جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.