Live Updates

رمیز راجہ نے عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب پیغام کی تردیدکردی

افسوس کے رواں سال دوسری مرتبہ اس طرح کی جعلی خبر مجھ سے منسوب کی گئی ہے، سابق کپتان

جمعہ 4 اگست 2017 16:14

رمیز راجہ نے عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب پیغام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف سوشل میڈیا پر اپنے نام سے منسوب کیے جانے والے ایک پیغام کی سختی سے تردیدکردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر رمیز راجہ سے منسوب ایک بیان چل رہا تھا جس میں انہوں نے اپنے سابق کپتان اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی تھی ۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹر پر رمیز راجہ سے ان کے بیان کی سچائی جاننے کے لیے انہیں پیغام بھیجا جس کے جواب میں رمیز راجہ نے جوابی ٹویٹ میں کہا کہ افسوس کے رواں سال دوسری مرتبہ اس طرح کی جعلی خبر مجھ سے منسوب کی گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات