کابل، مسجد خودکش حملہ،افغان روبوٹکس ٹیم کی رکن کے والد جاں بحق

جمعہ 4 اگست 2017 14:23

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اگست2017ء) افغانستان کے شہر ہرات کی ایک مسجد میں رواں ہفتے ہونے والے خودکش حملے میں افغانستان کی آل گرل روبوٹکس ٹیم کی ایک رکن کے والد بھی جاں بحق ہوئے۔روبوٹکس ٹیم کے مینیجر علی رضا مہربان نے کہا کہ حملے میں ٹیم کی ایک رکن فاطمہ قادریان کے والد آصف قادریان بھی زخمی ہوئے، جو بعدازاں ہرات کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

مہربان نے بتایا کہ فاطمہ کے والد ان کے سب سے بڑے سپورٹر تھے، ان کی موت نے انہیں اور ان کے اہلخانہ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔یاد رہے کہ رواں ہفتے یکم اگست کو ہرات میں اہل تشیع کی ایک مسجد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 33 افراد جاں بحق جبکہ 66 زخمی ہوگئے تھے۔صوبائی گورنر کے ترجمان جیلانی کا کہنا تھا کہ مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا جب 300 کے قریب افراد مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ایک خود کش بمبار نے خود کو مسجد کے اندر اڑا دیا اور اسے قبل نمازیوں پر فائرنگ بھی کی۔