پاکستان سیاست دان نے بنایا،

آئین بھی سیاستدان نے دیا‘ ڈکٹیٹر آئین کو روند کر آتا ہے مشرف نے دہشت گردی کا بیج بویا اور امریکہ کو اڈے دیئے، علی محمد خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 4 اگست 2017 13:27

پاکستان سیاست دان نے بنایا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان سیاست دان نے بنایا اور آئین بھی سیاستدان نے دیا‘ ڈکٹیٹر آئین کو روند کر آتا ہے مشرف نے ملک میں دہشت گردی کا بیج بویا اور امریکہ کو اڈے دیئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرف نے نہ صرف پاکستان کے آئین کی توہین کی بلکہ 22 کروڑ عوام کی توہین کی ہے‘ حکومت کرنا سویلین کا کام ہے۔

پاکستان کو سیاست دان نے بنایا اور آئین بھی دیا اور ملک کو سپر پاور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف نے ماضی میں ملک میں دہشتگردی کا بیج بویا جبکہ امریکہ کو اڈے دیئے اور وہ آئین کو روند کر اقتدار میں آئے۔ علی محمد خان نے کہا کہ مشرف کے دور حکومت میں دہشتگردی بڑھی اور عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کا بھی سامنا کرنا پڑا۔تحریک انصاف چھوڑنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کو چھوڑ کر کہیں نہیں جا رہے۔

متعلقہ عنوان :