صوابی،اصلاحی جرگہ کے اجلاس میں متفقہ قراردادیں منظور

جمعہ 4 اگست 2017 12:08

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2017ء) اصلاحی جرگہ ضلع صوابی کااجلاس صدرگل مست خان کی صدارت میں منعقدہواجس میں متفقہ طورپردرجہ ذیل قراردادیں منظورکی گئیں جس کے مطابق صوابی جیل کی تعمیروقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ جیل میں صرف 150افرادکیلئے جگہ جب کہ اس وقت جیل میں قیدیوں کی تعداد5سو سے تجاوزکرچکی ہے جس کی وجہ قیدیوں کوسخت مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔

(جاری ہے)

25لاکھ آبادی کاضلع ایک مناسب ومعیاری جیل سے محروم ہے جبکہ چھوٹے ضلعے بونیر،لکی مروت ،کوہاٹ اورمانسہرہ کی طرح یہاں بھی جیلیں قائم کی جائیں ،ضلع صوابی کی دوتہائی آبادی مختلف دیہات حلقہ این 12اور13تاحال سوئی جیسی اہم ضرورت سے محروم ہیں۔

متعلقہ عنوان :