وزیرآباد، دریائے چناب میں نچلے درجے کا جبکہ نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب

جمعرات 3 اگست 2017 22:00

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں نچلے درجے کا جبکہ نالہ پلکھو میں اونچے درجے کا سیلاب ۔نالہ پلکھو کا پانی کناروں سے باہر نکل کر متصل فصلوں اور آبادی میں داخل ہو گیا ۔پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے بھارت اور جموں کے علاقوں میں ہونے والی حالیہ بارشوں کی وجہ سے پانی کی سطح بلند ہوئی ۔

ترجمان محکمہ انہار ۔ رواں موسم برسات میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے نالہ ًایک اور نالہ پلکھو میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ۔وزیرآباد کے قریب دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب چل رہا ہے جس کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے مرالہ کے مقام پر پانی کی آمدکا بہائو ایک لاکھ 6ہزار 337کیوسک جبکہ نچلی جانب اخراج 87827کیوسک چل رہا ہے ۔

(جاری ہے)

خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 39ہزار 803کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 31ہزار 278کیوسک ہے ۔

نالہ پلکھو میں پانی کا بہائو 6370کیوسک ہے ۔محکمہ انہار کے مطابق نالہ پلکھو میں 5000ہزار کیوسک کے بعد اونچے درجے کا سیلاب تصور کیا جاتا ہے ۔نالہ پلکھو کناروں سے باہر آ کر قریبی فصلوں اور آبادیوں میں داخل ہو گیا ہے ۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق نالہ ایک نالہ پلکھو اور دریائے چناب میں پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے اورکسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :