سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لیے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل رکھی جائیں،اسسٹنٹ کمشنرنورالعین قریشی

جمعرات 3 اگست 2017 21:59

وزیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء)اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد نورالعین قریشی نے محکمہ انہار ،ریونیو،ریسکیو1122 اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدائت دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سے نپٹنے کے لیے تمام تیاریاں ہر لحاظ سے مکمل رکھی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور دریائے چناب میں طغیانی کے پیش نظر حفاظتی بندوں کی مضبوطی کو یقینی بنایا جائے اور اس حوالہ سے مسلسل اور موثر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے تاکہ کسی بھی جانی و مالی نقصان کا اندیشہ نہ رہے ۔

انہوں نے محکمہ انہار اور ریوینوکے افسران کے باہمی رابطہ کو مزید موثر بنانے اور دریائوںاور نالہ ایک اور نالہ پلکھو میں پانی کے اتار چڑھائوکے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ بحال رکھنے کی ہدائت کی۔