حنا پرویز بٹ نے پنچایت اور جرگہ کے خاتمے کی قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی

جمعرات 3 اگست 2017 19:23

حنا پرویز بٹ نے پنچایت اور جرگہ کے خاتمے کی قرار داد اسمبلی میں جمع ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنچایت اور جرگہ کے خاتمے کی قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی،مضبوط اور آزاد عدالتی نظام کی موجودگی میں قدیم نظام کی ضرورت نہیں،قرآن وسنت میں خواتین کیلئے عزت و احترام دینے کا واضح پیغام ہے،خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے،کچھ نام نہاد پنچائتیں آئے روز حوا کی بیٹیوں کو ونی کردیتے ہیں ،کبھی قتل کے بدلے قتل کرادیتے ہیں اور کبھی ملتان جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں، ایسے واقعات سے پاکستان کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور پنچائیتوں اور جرگوں کا قلع قمع کیا جائے اور اس حوالے سے فوری قانون سازی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :