آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھارمیں امریکی فورسز پر حملے کی مذمت-امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی جی ایچ کیو میں ملاقات - باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر
میاں محمد ندیم جمعرات 3 اگست 2017 17:53
(جاری ہے)
قندھار کے پولیس ترجمان ضیاءدرانی کے مطابق ضلع دامن میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی نیٹو کے قافلے سے ٹکرادی۔
نیٹو نے اپنے بیان میں حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں جانی نقصان بھی ہوا ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ جس قافلے پر حملہ ہوا وہ کس ملک کا تھا اور کتنے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جنگجو نے ضلع دامن کے علاقے شور اندام میں افغان انٹیلی جنس کے اڈے کے قریب یہ حملہ کیا جس میں 15 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق نیٹو کی دو فوجی گاڑیاں حملے میں تباہ ہوگئیں۔ دریں اثناءآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق جی ایچ کیوراولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات ہوئی، جس میں علاقائی سیکورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے خطے میں امن واستحکام کے لئے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کےخلاف انتقام کی انتہا کردی گئی،سینیٹر علی ظفر
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.