صوابی ‘اصلاحی جرگہ کا متفقہ طور پر علاقائی مسائل کے حوالے سے قرادادیںمنظور

جمعرات 3 اگست 2017 18:58

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2017ء) اصلاحی جر گہ ضلع صوابی کا اجلاس صدر گل مست خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں متفقہ طور پر درجہ ذیل قرار دادیں منظور کی گئی جس کے مطابق صوابی جیل کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ جیل میں صرف 150افراد کے لئے جگہ ہے جب کہ اس وقت جیل میں قیدیوں کی تعداد پانچ سو سے تجاوز کر چکی ہے جس کی وجہ سے قیدیوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

پچیس لاکھ آبادی کا ضلع ایک مناسب و معیاری جیل سے محروم ہے جب کہ چھوٹے ضلع جات بونیر ، لکی مروت، کوہاٹ ، مانسہرہ وغیرہ کی طرح یہاں بھی جیلیں قائم کی جائے ، ضلع صوابی کی دو تہائی آبادی مختلف دیہات حلقہ این اے 12اور13تا حال سوئی گیس جیسے اہم ضرورت سے محروم ہیں محرومیت کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے ، ضلع صوابی کے مختلف انٹر ، ڈگری کالجز میں میل و فی میل ٹیچرز کی انتہائی کمی ہے لہذا محکمہ تعلیم اس سلسلے میں فوری طور پر نوٹس لے کر ٹیچرز فراہم کریں تاکہ بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے۔

متعلقہ عنوان :