دوست محمد کھوسہ مسلم لیگ کے دھڑوں کو جوڑنے کیلئے سرگرم ہو گئے

جمعرات 3 اگست 2017 18:23

دوست محمد کھوسہ مسلم لیگ کے دھڑوں کو جوڑنے کیلئے سرگرم ہو گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ مسلم لیگ کے دھڑوں کو جوڑنے کیلئے سرگرم ہو گئے، چوہدری شجاعت حسین، حامد ناصر چھٹہ اور غوث علی شاہ نے ذوالفقار کھوسہ سے رابطہ کیا ہے، توقع ہے آئندہ الیکشن ایک ہی نشان سے لڑیں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ فاروڈ بلاک کی روایت نواز شریف نے رکھی اور اب ان کو اس کا سامنا کرنا پڑے گا جو لوگ مشکل وقت میں نواز شریف کے ساتھ اپنے اب وہ بھی ان کو چھوڑ دیں گے، انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین، ناصر حامد چھٹہ اور غوث علی شاہ نے ذوالفقار کھوسہ سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعد مسلم لیگ کے مختلف دھڑوں کا ساتھ مل کر آئندہ انتخابات ایک ہی نشان سے لڑنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :