Live Updates

عمران خان سے ممتاز بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پارٹی میں شمولیت کی دعوت

ممتاز بھٹو کی عمران خان کو سندھ کے دورے کی دعوت ،ایک ہفتے میں حتمی فیصلہ کرنے کی یقین دہانی

جمعرات 3 اگست 2017 18:05

عمران خان سے ممتاز بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پارٹی میں شمولیت کی دعوت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتازبھٹو کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے ممتازبھٹوسے ٹیلی فونک رابطہ کیاہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ممتازبھٹوکوپی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔عمران خان نے ممتازبھٹو کو کہاہے کہ ہمیں آپ کی ضرورت ہے،جلدفیصلہ کریں۔ عمران خان کی دعوت پر ممتازبھٹو نے پی ٹی آئی چئیرمین کوسندھ کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ سندھ آئیں،خوش آمدید کہیں گے۔ممتازبھٹو نے عمران خان سے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ مشاورت کے بعدایک ہفتے میں کروں گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات