پنچایت اور جرگہ کے خاتمے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 3 اگست 2017 17:38

پنچایت اور جرگہ کے خاتمے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنچایت اور جرگہ کے خاتمے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ مضبوط اور آزاد عدالتی نظام کی موجودگی میں قدیم نظام کی ضرورت نہیں۔قرآن سنت میں خواتین کیلئے عزت و احترام دینے کا واضع پیغام ہے۔خواتین کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جائے۔

(جاری ہے)

کچھ نام نہاد پنچائتیں آئے روز حوا کی بیٹیوں کو ونی کردیتے ہیں کبھی قتل کے بدلے قتل کرادیتے ہیں اور کبھی ملتان جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں ایسے واقعات سے پاکستان کو دنیا بھر میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور پنچائیتوں اور جرگوں کا قلع قمع کیا جائے اور اس حوالے سے فوری قانون سازی کی جائے۔