مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کے فرمودات و نظریات پرعمل پیراہے ‘خدیجہ فاروقی

مسلم لیگ میں خواتین کو عزت اور ا حترام دیا جاتا ہے ہماری قیادت نے بلا تفریق خواتین کو حقوق دیئے ہیں‘صدر مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین پنجاب

جمعرات 3 اگست 2017 17:38

مسلم لیگ نظریاتی جماعت ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2017ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ایک نظریاتی جماعت ہے جو قائد اعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کے فرمودات اور نظریات کے مطابق عمل پیراہے ،پارٹی کے لیڈر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزا لہٰی حقیقی مسلم لیگی اور محب وطن پاکستانی ہیں ،مختلف جماعتوں کی سیاسی ورکرز اور عہدیداران پارٹی میں شمولیت کرکے مسلم لیگ کی پالیسیوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں سیدہ اسماء شاہ اور سردار عبدالغنی کھوسہ ایڈووکیٹ ،ساجد کیھتران کی مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ماجدہ زیدی، سیکرٹری اطلاعات کنول نسیم ، جوائینٹ سیکرٹر ی پنجاب سمعیہ طارق ،مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر بلال مصطفی شیرازی ، شکیل احمد،سجاد بلوچ اور عمر شیخ بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

شمولیت کرنے والے سردار عبدالغنی ایڈووکیٹ نے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت اسلئے کی کہ انہیں پارٹی کی قیادت چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی پالیسیوں پر اعتماد ہیں ان کا تعلق ڈیرہ غاز ی خان سے ہے اور بطور تحصیل صدر تحریک انصاف کیلئے کام کیا ہے لیکن وقت نے ثابت کیا ہے کہ مسلم لیگ حقیقت میں پاکستان کی خدمت کی سیاست کررہی ہے ،محترمہ سیدہ اسماء شاہ نے کہا کہ انہیں دیگر سیاسی جماعتوں نے شمولیت کی دعوت دی لیکن انہوں نے بہت سوچ و بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ مسلم لیگ میں شمولیت ختیار کی جائے کیونکہ میں ذاتی طورپر چوہدری پرویز الہٰی کے دور کی 1122 سروس کی مداح ہوں جو بلا تفریق عوام کی خدمت کررہی ہے اس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اگر مسلم لیگ کودوبارہ موقع ملا تو عوام کی خدمت پہلے سے زیادہ کی جائے گی ،خدیجہ عمر فاروقی نے مزید کہا کہ مسلم لیگ میں خواتین کو عزت اور ا حترام دیا جاتا ہے ہماری قیادت نے بلا تفریق خواتین کو حقوق دینے ہیں ،ماجدہ زیدی نے کہا کہ جماعت اسلامی ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن)کی خواتین ہم سے رابطہ میں ہیں جو پارٹی میں شمولیت کرنا چاہتی ہیں ، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وقت گزر نے کے ساتھ لوگوں کو احساس ہو گیا کہ صاف و ستھری سیاست صرف مسلم لیگ کرتی ہے ،کنول نسیم نے کہا کہ ہماری جماعت نے بلدیاتی اداروں صوبائی ، قومی اسمبلیوں اور سینٹ میں خواتین کو نمائندگی دی جب تمام جگہ یہ تاثر تھا کہ پاکستانی عورتیں صرف گھریلو امور سرانجام دے سکتی ہیں ، ان کی سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے ،لیکن تاثر کو ختم کرکے 46000 ہزار خواتین کو سیاست میں لایا گیا اور پاکستانی خواتین کا وقار پوری دنیا میں اجاگر کیا ، بلال شیرازی نے کہا کہ خواتین ہمارے لیے قابل احترام ہیں ان کی شمولیت ہمارے لیے عزت کا باعث ہے ۔